فاٹا مسائل کا حل، اراکین اسمبلی پر مشتمل کمیٹی تشکیل

خیبر پختونخوا حکومت نے فاٹا مسائل کے حل کے لئے قبائلی ایم این ایز اور ایم پی ایز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔ 

وزیراعلی ہاؤس خیبر پختونخوا میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی ترجمان اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے لیے قبائل کے ایم پی ایز اور ایم این اییز پر مشتمل ایڈوائزر ی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے پی ٹی ایم کے ساتھ مذاکرات کی تجویز دی جس پر فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی پی ٹی ایم اراکین سے مذاکرات کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم علاقے میں امن چاہتے ہیں، ہم نے عوام کے مسائل پر فوکس کرنا ہے، جوڈیشری کے حوالے سے نوٹیفکیشن ہوچکا ہے جبکہ پولیس کے حوالے سے آئندہ ایک ہفتے تک فیصلہ ہو جائے گا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept