شہزادے کی آمد پر موبائل سروس بند

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مثالی سیکیورٹی پلان تشکیل دیتے ہوئے 2روز تک راولپنڈی اسلام آباد کے مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اہم شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی بند رہے گا۔

سعودی ولی عہد کے دورے دوران اسلام آباد کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رہے گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع نے بتایا کہ سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلیمان 16فروری کو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے رہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سعودی شہزادہ کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں 1000 سے زائد سیکیورٹی چیک پوائنٹس ترتیب دیے جائیں گے،اہم شاہراہوں پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ 2 روز کے لیے بند رہے گا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد کی فضاوں میں تربیتی پروازیں معطل رہیں گی جبکہ ڈرون یا اس جیسے کھولنے نما ہیلی کاپٹروں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں کی میٹروبس سروس راولپنڈی تک محدود رہے گی اور مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بھی بند رہے گی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept