اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے موٹر وہیکل بک ختم کرکے اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا کہ موٹر سائیکل کی بک اور کاغذات لوگ سنبھال نہیں سکتے اس لیے موٹرسائیکل کی بک کو ختم کیا جارہا ہے اور اس کی جگہ ایک اسمارٹ کارڈ متعارف کرارہے ہیں جس کی فیس 800 روپے تک ہوگی۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس حوالے سے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept