امریکہ ، پاکستان تعلقات اہم موڑ میں داخل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات ایک اہم موڑ میں داخل ہو چکے ہیں اور پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے جو کوششیں کر رہا ہے انہیں آج دنیا سراہ رہی ہے۔

جرمنی کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کوشش تھی کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو ازسرنو استوار کیا جائے اور اس میں الحمدللہ پیش رفت ہو رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کے حالیہ بیانات انتہائی مثبت ہیں، پاکستان پر انگلیاں اٹھانے کی بجائے پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept