میجر جنرل آصف غفور نے آسٹریلین بیٹسمین عثمان خواجہ کی تعریف کیوں کی؟

major gernal asif ghafoor
WebDesk 1 WebDesk 1 , مارچ 14, 2019

آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں بھارتی شکست اور عثمان خواجہ کی شاندار پرفارمنس پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔

اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بجائے ذاتی اکاؤنٹ کو استعمال کیا جس پر وہ پہلے بھی آسٹریلوی ٹیم اور کھلاڑیوں کی بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر تعریف کرچکے ہیں۔ عثمان خواجہ نے بھارت کے خلاف پانچویں ون ڈے میں 106 گیندوں پر 100 رنز بنائے اور انہوں نے سیریز میں 2 سنچریوں کے ساتھ مجموعی طور پر 383 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کارکردگی پر انہیں میچ اور سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: حسنین کوکینگروز کیلیے خطرہ قرار دیدیا گیا

میجر جنرل آصف غفور نے عثمان خواجہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے میچ میں ان کے اسٹرائیک ریٹ کی تعریف کی اور ‘اسٹرائیک’ کو انگریزی کے بڑے حروف تہجی میں لکھا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو دوبارہ بہت بہت مبارک ہو، آپ کے زبردست 100 رنز اور مسلسل تین میچز میں شاندار کارکردگی ون ڈے سیریز میں کامیابی کی وجہ بنی۔ اس سے قبل میجر جنرل آصف غفور نے آسٹریلیا کی کامیابی پر 11 مارچ کو بھی ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے عثمان خواجہ کی تعریف کی۔

میجر جنرل آصف غفور کی ٹوئٹ کے بعد شائقین کے تبصروں کا سیلاب امنڈ آیا ہے جس میں وہ آسٹریلوی ٹیم اور خاص طور پر عثمان خواجہ کی تعریفوں کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم پر طنز بھی کر رہے ہیں۔ فرضی نام سے موجود ٹوئٹر صارف نے انڈیا اور آسٹریلیا کے میچ پر فاتح ٹیم کو مبارکباد کچھ اس انداز سے دی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.