شہباز شریف کو ایک مرتبہ پھر جیل بھیجنے کی تیاری

WebDesk 1 WebDesk 1 , مارچ 14, 2019

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر اکرم قریشی نے عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: نوازشریف سے تفتیش کی اجازت

نیب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کی، شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا، شہباز شریف نے اختیارات سے بھی تجاوز کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.