ڈیرہ غازی خان میں خوفناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

tractor trali
WebDesk 1 WebDesk 1 , مارچ 14, 2019

ڈیرہ غازی خان سیمنٹ فیکٹری کے نزدیک دربار زندہ پیر پر زائرین کو لے کر جانے والی ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ غازی خان زائرین کو لے کر جانے والی ٹیکٹر ٹرالی زندہ پیر دربار کے نزدیک الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ حادثے میں 18 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔

یہ بھی ضرور پڑھں: قتل کے ملزم کا ضمانت پررہنا دھچکا ،چیف جسٹس

ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے تمام پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹر کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے جو ڈیرہ غازی خان بلاک 42 کے رہائشی تھے اور دربار پر مانگی گئی منت کو پورا کرنے کے لئے زندہ پیر دربار جا رہے تھے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.