عورت مارچ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

womens march
Avatar WebDesk 2 , مارچ 14, 2019

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے خواتین مارچ سے متعلق مقدمہ درج کرانے کے لیے آرٹلری میدان تھانے میں درخواست جمع کرا دی۔

عبدالرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواتین کے حقوق کے نام پر  شرمناک کتبوں اور نکاح کے خلاف گفتگو پر قانونی کارروائی کی جائے ، مارچ میں خواتین کے حقوق کیلئے کوئی بات نہیں کی گئی صرف اسلامی اقدار پر تنقید کی گئی، شرمناک اور توہین آمیز پوسٹر اور وڈیو بیان سے پورے ملک میں مذہبی اشتعال انگیزی پھیلی اور مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او آغا اسلم پٹھان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پولیس نے درخواست وصول کرلی تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے اور مذکورہ درخواست سے متعلق آج اعلیٰ افسران سے مشاورت کی جائیگی جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائیگا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.