پنجاب حکومت کی کفایت شعاری کھو کھاتے

punjab assembly
WebDesk 1 WebDesk 1 , مارچ 14, 2019

پنجاب حکومت نے سابق ارکان اسمبلی اور سابق وزرائے اعلی پر بھی مراعات کی بارش کر دی، سابق ارکان اسمبلی کو تاحیات مفت علاج اور ادویات ملیں گی۔

سابق ارکان پنجاب اسمبلی کو ان ڈور اور آؤٹ ڈور علاج کا استحقاق قانونی طور پر دے دیا گیا، پہلے یہ استحقاق صرف موجودہ ارکان اسمبلی کو حاصل تھا، جو موجودہ رکن اسمبلی کو میڈیکل سہولتیں حاصل ہیں وہی سابق رکن پنجاب اسمبلی کو حاصل ہوں گی۔ سابق وزرا اعلی پنجاب پر بھی مراعات کی بارش کر دی گئی۔ 2002 کے انتخاب کے بعد کم از کم 6 ماہ وزیراعلی رہنے والا مراعات کا اہل ہوگا۔ سابق وزرا اعلی پنجاب کو سکیورٹی کے لئے 2500 سی سی گاڑی ملے گی۔ 5 سکیورٹی اہلکار اور ڈرائیور کی فراہمی بھی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: فواد چوہدری نے ججزکی کارکردگی پر اعتراض اُٹھادیا

سابق وزرائے اعلی پنجاب کو ایک پرسنل سیکرٹری، 2 جونئیر کلرک بھی ملیں گے، ذاتی استمعال کے لئے ایک نئی کار اور ڈرائیور بھی حکومت فراہم کرے گی۔ 10 ہزار روپے ماہانہ ٹیلی فون الاونس بھی سابق وزرائے اعلی کی مراعات میں شامل ہے۔ سابق وزیراعلی کو مناسب سرکاری رہائش گاہ بھی تاحیات ملے گی۔ گھر اس سابق وزیراعلی کو ملے گا جس کی لاہور میں رہائش گاہ نہیں ہوگی۔ سابق وزرائے اعلی، سابق ارکان اسمبلی، سابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکرز بھی ا?فیشل پاسپورٹ کے اہل ہوں گے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.