ارمان لونی کی ہلاکت کی ایف آئی آر کہاں؟ تہلکہ خیز انکشاف

arman loni
Avatar WebDesk 1 , مارچ 14, 2019

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں مبینہ طور پر پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ارمان لونی کی ہلاکت کے کئی روز گزرنے کے بعد بھی اس واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی۔

گذشتہ روز ان کے چہلم کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کیا گیا جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ان کے اعزاز میں ریفرنس منعقد کیے گئے۔ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پشتون تحفظ موومنٹ کے لیڈر 35 سالہ ارمان لونی دو فروری کو مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو کہاں بھیج دیا‘ بڑا انکشاف

ان کے چہلم کے موقع پر پی ٹی ایم کے کارکنان نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ (ایف آئی آر) کے فوری اندراج کا مطالبہ کیا ہے۔ ارمان لونی کی بہن وڑانگہ لونی نے الزام لگایا تھا کہ ان کے بھائی کی موت پولیس تشدد سے واقع ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی ایف آئی آر درج ہو سکے گی۔ لورالائی تھانے کے ایس ایچ اور سید ناصر شاہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ‘ارمان لونی کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ایف آئی آر درج ہو گی۔‘ اس سوال پر کہ رپورٹ کب تک متوقع ہے انہوں نے کہا کہ ‘جلد آئے گی۔‘ کیا پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بغیر مقدمہ درج ہو سکتا ہے؟

اس بارے میں بات کرتے ہوئے سابق آئی جی سندھ ڈاکٹر شعیب سڈل کہتے ہیں کہ پولیس کے پاس مقدمے کے اندراج کے لیے دونوں ہی آپشنز موجود ہیں۔ ’پولیس یہ مقدمہ درج کر لیتی اور اگر پوسٹ مارٹم رپورٹ کہتی ہے کہ ان (ارمان لونی) کی طبعی موت تھی تو مقدمہ خارج ہو سکتا تھا اور اس بات کی قانون اجازت دیتا ہے۔ دوسرا یہ کہ اگر شکوک و شبہات ہوں کہ نہیں ایسا (تشدد) تو بالکل نہیں ہے تو پھر پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار بھی کیا جا سکتا ہے۔‘

دوسری جانب ارمان لونی کی بہن واڑنگا لونی نے پوسٹ مارٹم رپورٹ نہ ملنے کو پولیس کا تاخیری حربہ قرار دیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ انھوں نے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ دیکھی ہے جس میں ان کے بھائی کے سر پر تشدد کے نشانات ہیں۔ ’پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ لیٹ کر رہی ہے۔ ابھی ارمان لونی کا چہلم ہے، چالیس دن میں رپورٹ نہیں آئی اور شاید اور بھی لیٹ کی جائے۔ وجہ صاف ہے کہ یہ لوگ مان نہیں رہے کہ ان پر تشدد ہوا ہے۔‘

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.