Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

آغا سراج درانی کیخلاف نئی تحقیقات کی منظوری

Rashid Saeed

Published

on

agha siraj durani vs nab

نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں آغا سراج درانی، میئر کراچی وسیم اختر اور لیاقت جتوئی کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مشتبہ رقوم کی منتقلی پر سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، مئیر کراچی وسیم اختر اور سابق وفاقی وزیر لیاقت جتوئی کے خلاف نئی تحقیقات کی منظوری دیدی گئی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: ارمان لونی کی ہلاکت کی ایف آئی آر کہاں؟ تہلکہ خیز انکشاف

ذرائع کے مطابق نیب اجلاس میں سابق مشیر ہوا بازی مہتاب عباسی، سابق وزیر صحت گلگت بلتستان اور سابق چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف خلاف بھی ریفرنسز دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ نیب اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے تین ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی۔ پہلا ریفرنس سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران قریشی اور دیگر کے خلاف دائر کیا جائے گا۔ ملزمان پر اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں پلاٹ کی غیر قانونی بحالی کا الزام ہے۔

دوسرا ریفرنس سابق مشیر ہوا بازی مہتاب عباسی، سابق چیئرمین پی آئی اے مشرف رسول اور دیگر کیخلاف دائر کیا جائے گا۔ ملزمان پر خلاف قواعد چیئرمین پی آئی اے کی تعیناتی کا الزام ہے۔ تیسرا ریفرنس سابق وزیر صحت گلگت بلتستان حاجی گلبار خان اور سابق کنزرویٹر جنگلات گلگت محمد زمرد خان اور دیگر کیخلاف دائر کیا جائے گا۔ ملزمان پر خلاف قانون جنگلات کی کٹائی اور نقل وحمل کے پاسز جاری کرنے کا الزام ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، ہم میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

پاکستان

سپریم کورٹ میں نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

anees akhtar

Published

on

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی،سپریم کورٹ نے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صرف درخواست گزار وں اورمتعلقہ افرادکو سپریم کورٹ جانے کی اجازت ہوگی،آج سپریم کورٹ میں داخلے کیلئے خصوصی پاسز جاری ہوں گے ،سپریم کورٹ جانے والوں کو اپس پی سکیورٹی سپریم کورٹ سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق عدالت آنے والے معمول کے وکلا اورصحافیوں کو خصوصی پاسز سے استثنیٰ ہو گا،عدالت میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Continue Reading

پاکستان

شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے

anees akhtar

Published

on

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کو نیب نے ایل این جی اسکینڈل میں طلب کیا ہے

نیب نے شاہد خاقان عباسی سے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں، شاہد خاقان عباسی کو 75 سوالوں پرمبنی سوال نامہ دیا گیا تھا، البتہ شاہدخاقان عباسی تاحال سوالات کےجوابات بھی جمع نہ کراسکے

نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کو نیب سے عدم تعاون پر سزا بھی ہوسکتی ہے، شاہدخاقان پہلے بھی بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے.

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شاہد خاقان کو4 مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا، شاہد خاقان عباسی صرف ایک مرتبہ نیب میں پیش ہوئے

آج وہ نیب میں پیش ہوں گے، جہاں انھیں سزا بھی سنائی جاسکتی ہے

Continue Reading

پاکستان

سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر

anees akhtar

Published

on

 پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت 70400 روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

چئیرمین پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد نے بتایا کہ فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 70400 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 128 روپے اضافہ کے بعد دس گرام سونے کی موجودہ قیمت 60356 روپے ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 06 ڈالر اضافے کے بعد 1319 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
پاکستان9 منٹ ago

سپریم کورٹ میں نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

پاکستان12 منٹ ago

شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے

پاکستان27 منٹ ago

سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر

انٹرنیشنل59 منٹ ago

اسرائیل کا غزہ پر حملہ

پاکستان1 گھنٹہ ago

پاکستان کی ہار کی بڑی وجہ سامنے آگئی

پاکستان1 گھنٹہ ago

چیف آف آرمی سٹاف کی یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی سے ملاقات

پاکستان1 گھنٹہ ago

میڈیا کو درپیش بحران کا جلدخاتمہ کریں گے

کھیل1 گھنٹہ ago

سرفرازاحمد نے جیت کا جشن کیسے منایا

انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

ٹرمپ نے اسرائیل کی حاکمیت کو تسلیم کر لیا

پاکستان2 گھنٹے ago

آصف زرداری کا بچنابہت مشکل ہے:نجم سیٹھی

پاکستان2 گھنٹے ago

عدالتی فیصلوں سے پہلے فیصلہ سنانا بند کریں

پاکستان2 گھنٹے ago

احتساب کے اداروں سے اعلان لاتعلقی

پاکستان2 گھنٹے ago

یورپی یونین کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے

پاکستان2 گھنٹے ago

آئی ایم ایف کے نئےمشن چیف کی پاکستان آمد

شوبز2 گھنٹے ago

وویک اوبرائے کی ایشوریہ سے دوری کی وجہ سامنے آگئی

nawaz maryam and captain
پاکستان10 گھنٹے ago

ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی درخواست پر کیا ہوا: بریکنگ نیوز

superem court
پاکستان10 گھنٹے ago

آرٹیکل (3)184 کا مسئلہ، سپریم کورٹ کا دبنگ فیصلہ

asif ghafoor
پاکستان13 گھنٹے ago

جے ایف 17 تھنڈر نے انڈین طیارے کو گرایا

najam sethi
کھیل10 گھنٹے ago

ن لیگ سے شکوہ، نجم سیٹھی دل کی بات زبان پرلے آئے

amrood
صحت13 گھنٹے ago

امرود کے فوائد اس قدرحیرت انگیز کہ آنکھیں کُھل جائیں

PMLN worker
پاکستان11 گھنٹے ago

لیگی کارکنوں کو ٹرین روکنے پر کیا سزا ملی، جانئے

صحت10 گھنٹے ago

یہ پھل جلد اورامراض قلب کے لئے بہت مفید

کھیل3 گھنٹے ago

غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی لڑکی لے اڑا

imran ismail
پاکستان10 گھنٹے ago

گورنر سندھ کا دل ہلا دینے والا بیان سامنے آگیا

پاکستان4 گھنٹے ago

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل، سنسنی خیزانکشاف

supreme court
پاکستان9 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر سعید کو بیرون ملک جانیکی اجازت دیدی

پاکستان2 گھنٹے ago

آصف زرداری کا بچنابہت مشکل ہے:نجم سیٹھی

child mother
پاکستان13 گھنٹے ago

بچے سے پستول چل گیا، گولی سے ماں جاں بحق

khursheed shah
پاکستان11 گھنٹے ago

خورشید شاہ کا عمران حکومت پر ایسا الزام کہ

maryam aurngzaib
پاکستان6 گھنٹے ago

مریم اورنگزیب نے عمران خان پر ایسا کیا الزام لگا دیا کہ

مقبول خبریں