پنجگور کے علاقہ میں کریکر دھماکے، 2 افراد جاں بحق

kraker blast in pangjoor
WebDesk 1 WebDesk 1 , مارچ 14, 2019

پنجگور کے علاقہ میں کریکر دھماکے، اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے سے وہاں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاعات ہیں کہ واقعہ میں 7 گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: آغا سراج درانی کیخلاف نئی تحقیقات کی منظوری

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو تمام ممکنہ طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.