عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں

blawal bhutoo
Avatar WebDesk 2 , مارچ 14, 2019

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، حکومت عوام کی مدد کے بجائے ان کا معاشی قتل کررہی ہے، عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے،حکومت ہوش کے ناخن لے اور نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کرے۔ حکومت کی طرف سے بچگانہ بیانات آرہے ہیں، وفاقی وزرا کے بیانات  افسوسناک اور شرمناک ہیں، حکومت کو پہلے انسان پھر حکمران بننا چاہیے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سوال اٹھانے والوں پر تنقید کرنا مودی پالیسی ہے اور یہ پالیسی پی ٹی آئی حکومت چلا رہی ہے، تنقید کرنے والوں کو ملک دشمن قرار دے دیا جاتا ہے ہم نے پہلے بھی غیر جمہوری سازشوں کو ناکام بنایا ، آج بھی بنائیں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ  ہم جعلی اور جھوٹی جے آئی ٹی کو نہیں مانتے، عدالت نےمیں نام نکالنے کا کہا لیکن معلوم نہیں اب تک نام کیوں نہیں نکالا گیا جب کہ کالا باغ ڈیم کے کیس کو راولپنڈی منتقل کرناغیرجمہوری اور غلط ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.