پی ایس ایل کے میچ پاکستان میں ہونگے، وزیراعظم کا اعلان

imran khan1
Avatar WebDesk 2 , مارچ 14, 2019

وزیراعظم عمران خان نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچ پاکستان میں ہونگے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یہ اہم اعلان اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کی وجہ سے آج پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔ آئندہ پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں ہوگا۔

اسلام آباد میں آن لائن ویزا کے اجرا کے موقع پر خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اب سیکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں ہے۔ مائنڈ سیٹ تبدیل ہونے سے سرمایہ کار پاکستان آئیں گے۔ وزارت خارجہ کو آن لائن ویزا کے اجرا پر مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویزا پالیسی بہت مشکل تھی۔ آن لائن ویزا کا اجرا بہت بڑی تبدیلی ہے۔ یہ نئے پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے۔ اس سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ میں اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں سیاحت کے فروغ کے لیے ہماری حکومت جرمنی کیساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ہم ملک میں مذہبی سیاحت میں بھی اضافہ کریں گے۔ ہری پور کے پاس دنیا کا سب سے بڑا سلیپنگ بدھا ہے۔ لوگ پاکستان آئیں گے تو سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کے راستے پر نکل چکا ہے۔ بھارتی الیکشن تک تھوڑا سا مسئلہ ہوگا۔ بھارت میں الیکشن کے دوران نفرت پھیلائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ملکوں کیساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ بھارت کیساتھ الیکشن کے بعد اچھے تعلقات ہو جائیں گے۔ پرامن پاکستان ہی خوشحال پاکستان بنے گا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.