جے آئی ٹی نے سندھ حکومت کے خلاف مزید گھیرا تنگ کردیا

sindh government
Avatar WebDesk 1 , مارچ 14, 2019

جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے صوبہ سندھ کے 4 اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کی حکومت سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔

صوبہ سندھ میں میگا منی لانڈرنگ سیکنڈل کی تحقیقات تیز کرتے ہوئے جے آئی ٹی نے حکومت سے گزشتہ 10 سالوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ سرکار کے گرد مزید گھیرا تنگ کرتے ہوئے اس سے چار اضلاع کے ترقیاتی منصبوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مٹیاری اور تھرپارکر سمیت چار ڈپٹی کمشنرز سے تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: علی محمد خان نے بلاول سے کس چیز کے ثبوت مانگے

جے آئی ٹی کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس میں ٹھیکیداروں کی مبینہ ٹرانزیکشن پر تفتیش اور گزشتہ 10 سالوں میں صوبائی اور ضلعی ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ سندھ حکومت ایم پی اے اور ایم این اے کے فنڈر کی تفصیلات بھی فراہم کرے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.