بختاور بھٹو نے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں

behktawar bhutto
WebDesk 1 WebDesk 1 , مارچ 14, 2019

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہمشیرہ اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کی مایوسی کے ٹوئٹ کا جواب دے دیا۔

بختاور بھٹو نیاپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اس سے زیادہ انتہائی مایوسی کی بات تو روزانہ ہیلی کاپٹر پرچکر لگانا ہے۔ سابق صدر کی صاحبزادی نے کہا کہ اس سے بھی زیادہ ہر مہینے بیرون ملک دورے مایوس کن ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: شراب فروخت کیس،وزارت مذہبی امور سے جواب طلب

بختار بھٹو زرداری نے کہا کہ بیرون ملک دوروں سے بھی پارلیمنٹ میں کم حاضری مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ کرنسی کا کیا حال ہے اور اس کی قدر کتنی کم ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ اورارکان اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کے معاملے پر وزیر اعظم نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.