لاہور میں کتے اور بلیوں کی پہلی پناہ گاہ

ushna shah
Avatar WebDesk 1 , مارچ 14, 2019

اداکارہ اشنا شاہ نے لاہور میں کتے اور بلیوں کے لئے پہلی پناہ گاہ بناکر پاکستان میں ایک نئی مثال قائم کی ہے ۔ ہمارے معاشرے میں ایک طرف جہاں بیمار ،غریب اور لاوارث انسانوں کو کوئی پوچھنے والانہ وہاں اگر کتے اور بلیوں کے لئے کوئی پناہ گاہ بنادے تو یقینی طور پر یہ نہایت شاندار کارنامہ ہے جس کا کریڈٹ ملک کی نامور اداکارہ اشنا شاہ کو جاتا ہے۔ اشناشاہ کو شروع سے ہی ان جانوروں سے پیار ہے اور اور انہوں نے اپنے گھر پر بھی کتے اور بلیاں رکھی ہوئی ہیں،انہیں جب بھی کہیں سے کوئی بیمار بلی یا زخمی کتا ملتا وہ اس کا علاج ضرور کراتی تھیں تاکہ وہ بھی جینے کے قابل ہوسکیں،کچھ عرصہ قبل انہوں نے ایسے بیمار اور لاوارث جانوروں کے لئے ایک پناہ گاہ بنائی ہے جن کے علاج کے لئے ایک باقاعدہ ایمبولنس اور ڈاکٹر کا انتظام بھی کیا گیا ہے جو سڑکوں پر زخمی ہونے والے ایسے جانوروں کا نہ صرف علاج کریں گے بلکہ انہیں پناہ گاہ بھی مہیا کریں گے۔اشناشاہ نے صاحب حیثیت لوگوں سے فنڈز کی اپیل بھی کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جانوروں کا علاج ہوسکے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.