پاکستان کی نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے کی مذمت

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 15, 2019

 پاکستان نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرائسٹ چرچ کی مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے المناک دہشت گردی کا حملہ قرار دیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھیانک حملے میں معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، فائرنگ سے متاثرہ ایک مسجد میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر مقامی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور ہائی کمیشن سے حملے کی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کی خبر سن کر دھچکا لگا، پاکستانی قوم کی دعائیں نیوزی لینڈ اور بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں جو حملے میں محفوظ رہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.