زرداری کی حفاظتی ضمانت منسوخ

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 15, 2019

بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانتیں واپس لیتے ہوئے مقدمے کو اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے جمعہ کے روز سنایا گیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں میگا منی لانڈرنگ کے کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا جب کہ عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگرملزمان کی ضمانتیں واپس لیتے ہوئے تمام ملزمان کی زر ضمانت بھی خارج کرنے کا حکم دیا۔دوسری جانب آصف زرداری کیس کے سلسلے میں بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے اور اپنی آخری حاضری لگائی۔

اس موقع پر صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ آپ کا کیس اسلام آباد منتقل ہوگیا ہے اس پر کیا کہیں گے؟ اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ کیس ٹرانسفر ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.