نمر مجید عدالت سے فرار

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 15, 2019

بینکنگ کورٹ کے میگا منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد 3 ملزمان عدالت سے فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق انور مجید کا بیٹا ملزم نمر مجید، ذوالقرنین اور علی کمال عدالت سے فرار ہوگئے جن کے تعاقب میں ایف آئی کی ٹیم روانہ ہوئی ہے۔اس سے قبل کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگرملزمان کی ضمانتیں واپس لےلی ہیں جبکہ تمام ملزمان کے زرِ ضمانت بھی خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.