دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 15, 2019

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشت گرد حملوں کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملہ ہمارے اس مؤقف کی تصدیق کرتا ہے جسے ہم مسلسل دہراتے آئے ہیں کہ، دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان بڑھتے ہوئے حملوں کے پیچھے 9/11 کے بعد تیزی سے پھیلنے والا "اسلاموفوبیا” کار فرما ہے جس کے تحت دہشت گردی کی ہر واردات کی ذمہ داری مجموعی طور پر اسلام اور سوا ارب مسلمانوں کے سر تھوپنے کا سلسلہ جاری رہا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ مسلمانوں کی جائز سیاسی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کے لیے بھی یہ حربہ آزمایا گیا۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے دو مساجد پر اس وقت حملہ کیا جب وہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کی تیاری کی جارہی تھی، واقعے میں 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

کرائسٹ چرچ میں موجود بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے ایک مسجد پہنچے تھے جہاں فائرنگ کے بعد وہ جان بچانے میں محفوظ رہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.