کرائسٹ چرچ واقعہ انتہائی افسوسناک قرار

shah mehmood1
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 15, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ کرائسٹ چرچ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، اس دہشت گرد حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ میں اپنے سفیر سے اس واقعے کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں کسی پاکستانی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں المناک حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستانی ہائی کمشنر مقامی انتظامیہ سے رابطے میں ہے، ہائی کمیشن سے حملے کی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.