نوازشریف نے اپنے بیان میں ایسا کیا کہہ دیا کہ

nawaz sharif
WebDesk 1 WebDesk 1 , مارچ 15, 2019

نواز شریف کا کہنا ہے ملکی قانون اور عدالتوں پر مسلسل اعتماد، دامن پر بدعنوانی کا کوئی داغ نہیں، ملکی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا، ابھی احتجاج نہیں، صبر کریں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان اور چاہنے والے جس طرح مشکل وقت میں ثابت قدم رہ کر میرا ساتھ نبھا رہے ہیں، اس کی مثال ملنا مشکل ہے، مجھے علم ہوا ہے کہ میری صحت کے حوالے سے فکر مند اور پریشان کارکن اپنے جذبات کے اظہار کے لئے اکٹھا ہونا چاہتے ہیں اور میرے حق میں آواز اٹھانے کے لئے شاید کوئی احتجاج ترتیب دینا چاہتے ہیں لیکن ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ 

یہ بھی ضرور پڑھیں: کرائسٹ چرچ واقعہ انتہائی افسوسناک قرار

نواز شریف نے کہا کہ میں اپنے چاہنے والوں کے جذبے کی بے حد قدر کرتا ہوں، مگر آپ سب سے اپیل ہے کہ میری طرح اللہ تعالی کی رحیم ذات پر بھروسہ رکھیں اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ انشاء اللہ کسی بھی امتحان کی صورت میں جماعت کارکنوں کے جذبات کی ترجمانی کرے گی اور ان کی امیدوں پر پورا اترے گی، میں محمد نواز شریف کوٹ لکھپت جیل سے آپ کی محبت اور جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.