وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کب اور کیوں طلب کر لیا

imran khan
WebDesk 1 WebDesk 1 , مارچ 15, 2019

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 19 مارچ کو طلب کر لیا، اس اجلاس میں30 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیر اعظم آفس میں ہو گا جس میں 30 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ریوینیو ڈویڑن ایف بی آر میں اصلاحات کے مجوزہ پلان پر کابینہ کو بریفنگ دے گا۔ وفاقی کابینہ "انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ” کے لئے بجٹ ختم کرنے کی منظوری دے گی۔ متروکہ وقف املاک بورڈ پر ٹاسک فورس کا قیام اور بورڈ کے چیئرمین کے تقرر کا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ کو قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: نوازشریف نے اپنے بیان میں ایسا کیا کہہ دیا کہ

اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظرثانی کے لئے بنائے گئے کمیشن میں تبدیلی کے معاملے، قومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تشکیل نو اور کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کی حکمت کی بھی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ اور وزارت اطلاعات کے درمیان یوتھ ڈویلپمنٹ کے معاہدے کی منظوری دے گی۔ کابینہ مختلف ایئرلائنز اور نجی چارٹرز کے لائسنسز کی منظوری اور توسیع کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے سربراہان کے تقرری کے معاملے پر بھی غور کرے گی جبکہ ڈیٹ پالیسی کوارڈینیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.