عوام پر ایک مرتبہ پھر بجلی بم گرانے کی تیاری

power perchusing agency
WebDesk 1 WebDesk 1 , مارچ 15, 2019

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق درخواست نیپرا کو فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں کل 6 ارب 68 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی اور اس پر لاگت 32 ارب 61 کروڑ رہی۔ درخواست میں بتایا کہ فروری میں کوئلے پر 17.46 فیصد، فرنس آئل پر 1.68 فیصد، گیس سے 23.85 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 16.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں بڑی پابندی

درخواست کے مطابق فروری کیلئے فی یونٹ بجلی فیول لاگت کا اوسط تخمینہ 3.97 روپے تھا اور بجلی کی پیداوار پر فی یونٹ اوسط لاگت 5 روپے 20 پیسے رہی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر 29 مارچ کو سماعت ہوگی اور درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کیلئے ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.