بینک آف پنجاب اکاؤنٹ ہولڈر کیلئے بُری خبر

hacking account
Avatar WebDesk 1 , مارچ 15, 2019

بینک آف پنجاب اکاؤنٹ ہولڈر کیلئے بُری خبر‘ ہیکرز نے بینک آف پنجاب کے 48 ہزار اکاؤنٹس ہیک کرلئے۔

ذرائع کے مطابق بینک آف پنجاب کے 48 ہزار اکاؤنٹس کو ہیکرز نے ہیک کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیک کئے گئے اکاؤنٹس میں بڑے اکاؤنٹس ہولڈرز کا ڈیٹا موجود ہے جب کہ وہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے قرضے لئے یا معاف کرائے ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: بھارتی صحافیوں کو آن لائن ویزا جاری نہیں ہوگا

دوسری جانب آپریشنل ہیڈ پنجاب بینک اعجاز قریشی کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس ہیکنگ کا معاملہ تشویش ناک نہیں اور اس سے کسی اکاؤنٹ ہولڈر کو خطرہ بھی نہیں ہے، صرف کچھ کاغذات گم ہوئے ہیں جن کی انکوائری ہورہی ہے، اگر کسی اکاؤنٹ ہولڈر کو نامعلوم کال آئے تو وہ اپنی تفصیلات فراہم نہ کرے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.