بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں بڑی پابندی

balochistan school
Avatar WebDesk 1 , مارچ 15, 2019

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کاربونیٹڈ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ فوڈ ڈائریکٹوریٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں مضر صحت اشیاء کی فروخت اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف فوری مؤثر کارروائیوں اور تعلیمی اداروں میں کاربونیٹڈ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: مک مکا کی پارٹنرشپ توڑدی؛وزیراعظم کا بڑا دعویٰ

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گٹکے کی خرید و فروخت اور سمگلنگ پر عائد پابندی پر بھی سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا جب کہ آئند 6 ماہ کے اندر ڈویڑنل ہیڈکوارٹرز میں فوڈ ڈائریکٹوریٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.