پنجاب حکومت کا اپنے لیڈر کیخلاف اعلان بغاوت

sardar usman buzdar
Avatar WebDesk 1 , مارچ 15, 2019

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کی سیاسی جماعت کے صوبائی وزراء نے اپنے لیڈر کے خلاف بغاوت کر دی۔

واضح ہو کہ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور صوبائی وزراء سمیت تمام ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کا بل منظور کیا تھاجسے فوری طور پر منظوری کے لیے گورنر پنجاب کو بھجوا دیا گیا تھا تاہم اس پر وزیراعظم عمران خان نے شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے گورنر پنجاب کوہدایت جاری کر دی تھی کہ اس بل پر دستخط نہ کیے جائیں۔ 

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے اپنے لیڈر وزیراعظم عمران خان کا حکم نظر انداز کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ کا بل واپس نہ لینے پر ڈٹ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اپنی تنخواہ میں 25 ہزار کٹوتی کرنے کی قربانی دے دی ہے تاہم وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت تمام وزراء کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ میں بعض کئی ترامیم کی گئی ہیں جن کا مقصد عمران خان کے خلاف اعلان بغاوت کرنا ہے۔ 

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.