عمران خان کو بڑادھچکا،امریکا نے انتہائی قدم اٹھا لیا

imran khan2
Avatar WebDesk 1 , مارچ 15, 2019

وزیراعظم عمران خان کو دھچکا دینے کے لیے امریکا نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق امریکی حکومت نے قومی بجٹ میں کولیشن سپورٹ فنڈ 2019ء کے 90 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں نمایاں کمی کرتے ہوئے اسے صرف ساڑھے 4 کروڑ کر دیا ہے۔

اس فنڈز سے امریکا پاکستان سمیت اپنے تمام اتحادی گروپوں کو ان اخراجات کی ادائیگی کرتا ہے جو امریکی فوجوں کے لیے لاجیسٹکس پر اڑتے ہیں۔ ماضی میں کولیشن سپورٹ فنڈز کا زیادہ حصہ افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی مدد کے سلسلہ میں پاکستان کو دیا جاتا تھاتاہم صدر ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد ہی یہ پاکستان کے لیے یہ فوجی امداد کم کر دی جو اب مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ 

امریکا کی جانب سے پاکستان کو ملنے والی اس فوجی امداد کی بندش سے ایک اور بڑا دھچکا دیا گیا ہے جسے پاکستانی حکام امریکا کا انتہائی اقدام قرار دے رہے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.