کرائسٹ چرچ دہشت گردی: 4 پاکستانی بھی زخمی

dr faysal
Avatar WebDesk 2 , مارچ 15, 2019

 ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعے میں 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے ہیں، چاروں زخمیوں کو گولیوں سے زخم آئے ہیں تاہم ان کی حالت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا جب کہ پاکستانی ہائی کمیشن نقصانات کے جائزہ کیلئے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.