پاکستان نے بھارت کوماحولیاتی دہشت گرد قراردیدیا

inviremits
Avatar WebDesk 2 , مارچ 15, 2019

پاکستان نے بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار دینے کا ڈوزیئر عالمی ادارہ ماحولیات میں پیش کردیا۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی میں بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار دینے کا ڈوزیئر پیش کردیا ہے، ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے پے لوڈ پاکستانی جنگلات پر گرانے کی شرمناک حرکت کی، حملے کے ذریعے بھارت نے پاکستان کے ماحولیاتی اثاثوں کو نقصان پہنچایا۔

ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے درختوں کو نقصان پہنچا کر ایکو ٹیررزم کی گئی، اقوام متحدہ بھارتی در اندازی کو نوٹس لے، بھارت نے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں لہذا اقوام متحدہ نریندر مودی کو دیا گیا “چیمپئین آف ارتھ” کا خطاب فوری واپس لے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.