پاکستانی شہری دہشتگرد سے لڑتے شہید

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 16, 2019

 نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری راشد اور ان کا بیٹا دورانِ مزاحمت شہید ہوگئے۔

کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں فائرنگ کے دوران پاکستانی شہری راشد اور ان کا بیٹا طلحہٰ نعیم شہید ہوئے ۔ذرائع کے مطابق راشد حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں شہید ہوئے، ان کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔حملے میں زخمی ہونے والے چار پاکستانیوں میں سے ایک کراچی کا شہری اریب ہے جو کمپنی کے کام سے نیوزی لینڈ گیا تھا، 27 سالہ اریب فیڈرل بی ایریا کا رہائشی اور ایک فرم میں چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہے اور اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے۔

ایک اور زخمی محمد امین کا تعلق حافظ آباد سے ہے جو ڈیڑھ ماہ قبل اپنے بیٹے اور پوتوں سے ملنے نیوزی لینڈ گئے تھے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.