دہشتگردی میں زخمی پاکستانی کی شناخت

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 16, 2019

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں ہونے والی دہشت گردی میں زخمی ایک اور پاکستانی محمد امین ناصر کی شناخت ہوگئی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں میں زخمی ہونے والے ایک اور پاکستانی کی شناخت محمد امین ناصرکے نام سے ہوئی ہے۔  امین ناصر کا تعلق حافظ آباد سے ہے جو گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا ہے۔  وہ تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زیرعلاج ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.