ماموں نے کمسن بھانجا قتل کردیا

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 16, 2019

برکی میں معمولی ناچاقی پر سگے ماموں نے اپنی بیوی اور دوست کے ہمراہ 4 سالہ اکلوتے بھانجے کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش نہر میں بہادی۔

لاہور کے علاقے برکی روڈ کا رہائشی شہزاد چند روز قبل اپنے بچوں کے ہمراہ منڈیانوالہ گاﺅں میں اپنی بہن سے گھر ملنے اس کے گھر گیا، جہاں اُس کی بیوی شازیہ کی اپنے بھائی عمران سے تلخ کلامی ہوگئی۔ اسی رنجش میں عمران نے اپنے 4 سالہ اکلوتے بھانجے ولید کو اغوا کرنے کے بعد گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جرم کو چھپانے کے لیے عمران نے اپنی بیوی اور دوست سلمان کے ہمراہ لاش نہر میں بہادی۔

پولیس نے شبے کی بنیاد پر عمران کو شامل تفتیش کیا تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر کم سن بچے ولید کی لاش برآمد کرلی۔ ایس ایچ او برکی پولیس اسٹیشن سجاد بٹ کے مطابق ملزم عمران، اُس کے ساتھی سلمان اور بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.