نیوزی لینڈ میں لاپتا 9 پاکستانیوں کی فہرست جاری

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 16, 2019

 دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد سے لاپتا پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے 9 پاکستانیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے بعد سے ذیشان رضا اپنے والد اور والدہ سمیت لاپتا ہیں، اس کے علاوہ ہارون محمود، سہیل شاہد، سید ارب احمد اور سید جہانداد علی بھی لاپتا افراد میں شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ ایبٹ آباد کے رہائشی نعیم رشید اور طلحٰہ نعیم بھی لاپتا ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.