عوام کی چیخیں بالکل نہیں نکلیں گی

asad umar
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 16, 2019

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن عوام کی چیخیں بالکل نہیں نکلیں گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ انسان غلطی کرتا ہے اور میں بھی غلطی کرتا ہوں، ایک بڑے اخبار نے میرے حوالے سے بیان جاری کیا کہ مہنگائی بڑے گی اور عوام کی چیخیں نکل جائیں گی، میں نے یہ الفاظ نہیں کہے، اگر ایک سال میں بجلی اور گیس میں 600 ارب روپے کا خسارہ کریں تو خسارے کی رقم آصف زرداری یا میاں نواز شریف کے اکاؤنٹس سے آئے گا، مہنگائی ہے اور لوگ مشکل میں ہیں، مشکل وقت ضرور ہے لیکن عوام کی چیخیں بالکل نہیں نکلیں گی۔

اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہم سے کہا کہ مشکل اقدامات کریں، ہم نے اقدامات کیے ہیں، ہم آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، آئی ایم ایف کے لوگ اس ماہ پاکستان آرہے ہیں، میں بھی آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے جارہا ہوں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بھارت نے بہت کوشش کی تھی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل جائے لیکن ایسا نہیں ہوسکا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 80 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، سی پیک پروجیکٹس میں سے ایک روپیہ بھی کم نہیں کیا جارہا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.