وادی ہنزہ میں بھی موسم بہار کا استقبال

hunza
Avatar WebDesk 2 , مارچ 16, 2019

وادی ہنزہ میں موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کےلیے ثقافتی تہوار تخم ریزی کا آغاز ہوگیا،بہار کی آمد کے ساتھ ہی علاقے میں زندگی کی رونقیں بحال ہونے لگیں۔

موسم سرما میں وادی ہنزہ میں درجہ حرارت منفی دس ڈگری تک گرجاتا ہے جس کی وجہ سےنظام زندگی مفلوج ہو جاتی ہے۔ ایسے میں مقامی افراد تخم ریزی کا تہوارجوش وخروش سے مناکر موسم بہار کا استقبال کرتے ہیں۔

روایتی لباس میں ملبوس افراد لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد اور خوشیوں بھرے پیغامات دیتے ہیں،بزرگ افراد بیج بوکر کاشت کاری کا آغاز کرتے ہیں اور دعا کی جاتی ہے کہ یہ سال خوشیاں اور لوگوں کےلیے اچھی فصل لائے۔

اس تہوار میں خواتین خاص روایتی کھانے تیار کرتی ہیں جو تمام اہل علاقہ مل کرکھاتے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.