کرائسٹ چرچ :6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق

christ chech
Avatar WebDesk 2 , مارچ 16, 2019

 نیوزی لینڈ حکام نے گزشتہ روز مسجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں 6 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق شہید پاکستانیوں میں سہیل شاہد، سید جہانداد علی، سید اریب احمد، محبوب ہارون، نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ نعیم شہید شامل ہیں۔

ڈاکٹر فیصل کے مطابق شہید پاکستانیوں کے ناموں کا اعلان نیوزی لینڈ حکام نے کیا جب کہ مزید 3 پاکستانی بھی لاپتہ ہیں جن کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر آسٹریلوی دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ نےحملہ کیا تھا جس میں اب تک 50 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہیں۔

قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے 9 پاکستانیوں کی فہرست جاری کی گئی۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن اس حوالے سے مزید تفصیلات اکٹھی کررہا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.