کفایت شعاری مہم: 24 مہنگی گاڑیاں فروخت نہ ہوسکیں

cars
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 16, 2019

 وزیراعظم کفایت شعاری مہم کی تکمیل میں 24 مہنگی گاڑیاں رکاوٹ بن گئیں، لگژری گاڑیوں کے خریدار نہ ملنے پر ایف بی آر نے کہا ہے کہ اگر خریدار نہیں ملتے تو گاڑیاں متعلقہ اداروں کے حوالے کر دی جائیں تا کہ غیر ملکی سرکاری مہمانوں کے استعمال میں لائی جا سکیں۔

اب تک فروخت نہ ہونے والی گاڑیوں میں 20 بم اور بلٹ پروف گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ ایف بی آر نے تجویز دی ہے کہ لگژری گاڑیوں کو لاہور اور کراچی میں نیلام کیا جائے، اگر ایسا انہیں ہوتا تو گاڑیاں واپس متعلقہ اداروں کے حوالے کر دی جائیں، تاکہ غیر ملکی سرکاری مہمانوں کے استعمال میں لائی جا سکیں۔

وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت گاڑیوں کی نیلامی کا آغاز 17 ستمبر 2018ء کو ہوا تھا، اب تک 102 گاڑیوں کی نیلامی سے حکومت کو 20 کروڑ روپے حاصل ہو چکے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.