حکومت کوگرے لسٹ سے نکلنے میں ناکامی

f a t f logo
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 16, 2019

حکومت پاکستان کو تاحال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں ناکام ہے کھوج نیوز ذرائع کے مطابق  ایف ٹی ایف کی شرائط پر پورا اترنے کے لیے حکومت پاکستان ٹیلی کام سیکٹر کے لیے نئے رولز بنائے گی۔ موبائل فون اور پاکستان پوسٹ کی ترسیلات کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا ایشیا پیسفک گروپ 25 مارچ کو پاکستان آئے گا۔ وفد کو ٹیلی کام سیکٹر اور پاکستان پوسٹ سے کی جانے والی ترسیلات کا ریکارڈ رکھنے کے لیے رولز سے آگاہ کیا جائے گا۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر سے رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ اسٹیٹ بینک مرتب کرے گا جبکہ پاکستان پوسٹ کی ترسیلات کا ریکارڈ بھی اسٹیٹ بینک کو فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انعامی بانڈ کا ریکارڈ رکھنے کے لیے بھی رولز کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔ رولز سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ انعامی بانڈ کس کی ملکیت ہیں اور کیسے خریدے گئے۔

واضح رہے کہ ترسیلات کا مکمل ڈیٹا نہ رکھنے پر اسٹیٹ بنک نے بنکوں کو 40 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.