فاروق ستار کا ایم کیو ایم سے متعلق بڑا اعلان

farooq sattar
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 16, 2019

 ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے فرسودہ سیاست دانوں‌ کی سیاست کے خاتمے کا اعلان کر دیا.

تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن میں  خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روایتی سیاست کاخاتمہ ہرحال میں ہوگا. انھوں‌ نے کہا کہ 18 مارچ کو تحریک کا 35 واں یوم تاسیس ہے، ہم 1986 کی ایم کیوایم کوبحال کریں گے.

فاروق ستار نے کہا کہ عوام جوق در جوق ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں، اب فرسودہ سیاست دانوں کی سیاست کا ہر صورت خاتمہ ہوگا. ایم کیو ایم لیڈر کا کہنا تھا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ غریب آدمی کی سیاست کی ہے، پاکستان میں اصل تبدیلی عام آدمی کی حکومتی ایوانوں میں نمائندگی ہے.

خیال رہے کہ 22 اگست کو پاکستان مخالف بیان کے بعد رابطہ کمیٹی کے سینئر رہنماؤں نے لندن سے قطع تعلق کر لیا تھا۔ فاروق ستار نے اس دھڑے کی قیادت سنبھالی۔

البتہ کچھ عرصے بعد اس ایم کیو ایم پاکستان میں بھی دو دھڑے ابھر آئے، پارٹی پی آئی بی اور بہادر آباد میں تقسیم ہوگئی، دونوں دھڑے قیادت کے دعوے دار تھے، البتہ قانون کی رو سے الیکشن کمیشن نے بہادر آباد گروپ کے حق میں فیصلہ سنایا۔ اس فیصلے کے بعد فاروق ستار ایم کیو ایم کی سیاست میں غیر متعلقہ ہوگئے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.