صدرمملکت نے کرکٹ سے متعلق بڑٰی بات کردی

arif alvi
Avatar WebDesk 2 , مارچ 16, 2019

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی مکمل بحالی چاہتے ہیں۔

پی ایس ایل فور کی فائنلسٹ ٹیموں کے اعزاز میں گورنر ہاوس کراچی میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت نے کھلاڑیوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پی ایس ایل کے انتظامات پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آمد پر شکر گزار ہوں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے یہاں آئندہ بھی کرکٹ میچ ہوں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ووین رچرڈسن ہمارے وزیراعظم عمران خان کے مداح ہیں جب کہ احسان مانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

گورنر سندھ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایونٹ میں بھی غیر ملکی کھلاڑی پرجوش انداز میں شرکت کریں گے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.