90 ہزار ڈالرزکےعوض مارخورکا شکار

hunting
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 16, 2019

استور میں امریکی شہری مسٹر جِم نے 90 ہزار امریکی ڈالر کے عوض ایک مارخور کا شکار کیا۔

سیکریٹری جنگلات آصف اللہ خان کے مطابق اِس سیزن کا یہ آخری شکار تھا، اِس سے پہلے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تین اور مارخور کے شکار ہوچکے تھے۔

سیکریٹری جنگلات نے بتایا کہ جوٹیال گلگت میں ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر، دوسرا بونجھی استور میں ایک لاکھ ڈالر جب کہ تیسرا حراموش گلگت میں ایک لاکھ 5 ہزار ڈالر میں شکار ہوچکے ہیں۔

آصف اللہ خان نے کہا کہ شکار سے حاصل ہونے والی رقم کا 20 فیصد حصہ حکومت جب کہ 80 فیصد کمیونٹی کو دیا جاتا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.