سیکرٹری کے ڈی اے، پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن میمن گرفتار

nab
Avatar WebDesk 2 , مارچ 16, 2019

 نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سیکرٹری کے ڈی اے نجم زمان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن میمن کو گرفتار کر لیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی پیشی سے قبل مزید گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ نیب نے مزید 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان پر کلفٹن میں پلاٹس زرداری کے فرنٹ مین کو دینے کا الزام ہے جبکہ حسن میمن پر کمیشن کا پیسہ جعلی اکاؤنٹس میں جمع کرنے کا بھی الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے گرفتار ملزموں کو کل اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا، نیب نے دونوں ملزموں کا راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا، گرفتار ملزمان کے پاس جعلی اکاونٹس کیس کی اہم معلومات ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.