بلاول بھٹو کا عمران خان کوکھلا چیلنج

blawal bhotoo
Avatar WebDesk 2 , مارچ 16, 2019

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے اسی لیے وہ اسمبلی میں میرے آنے سے خوف زدہ تھے۔

سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں 3 وزرا کے کالعدم تنظیموں سے گٹھ جوڑ ہیں، عمران خان نے بھی الیکشن مہم میں عوام کو اعتماد میں نہیں لیا بلکہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا۔

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے، لیاری اور مالاکنڈ سے ہمیں جیسے ہروایا گیا وہ ہم خوب جانتے ہیں، یہ تو مجھے بھی اسمبلی میں نہیں دیکھنا چاہتے اور اسمبلی میں میرے آنے سے خوف زدہ تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم صرف اپوزیشن کے خلاف ایکشن لے سکتے ہیں، الیکشن مہم کے دوران 3 بار منتخب وزیراعظم اور ان کی بیٹی کو گرفتار کراتے ہیں، آصف زرداری کو آپ ایک فون کال پر سزا دلواتے ہیں، آغا سراج درانی اسپیکر ہیں اُن کو آپ گرفتار کرتے ہیں اور ان کے  گھر میں چادر اور چار دیواری کو پامال کرتے ہیں لیکن ایسے ایکشن کالعدم تنظیموں کے خلاف نہیں لے سکتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت سے ہمارے 3 مطالبات ہیں، پارلیمنٹ کی مشترکہ قومی سلامتی کمیٹی بنائی جائے، نیب پر عمل ہو اور کالعدم تنظیموں سے خود کو الگ کیا جائے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.