کرائسٹ چرچ : شہید اریب والدین کا اکلوتا بیٹا تھا

areeb
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 17, 2019

سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والوں میں کراچی کا رہائشی اپنے والدین کا اکلوتا اریب بھی شامل ہے جو چند سال قبل ہی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کے بعد نیوزی لینڈ گیا تھا۔

 اریب اپنے والدین کی اکلوتی نرینہ اولاد تھا، جو چند سال قبل چارٹرڈ اکائونٹنٹ بننے کے بعد ترقی کی منازل طے کرتا ہوا نیوزی لینڈ پہنچا اور جنونی قاتل کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

کراچی بلاک 14 دستگیر فیڈرل بی ایریا کے رہائشی محمد ایاز کو اکلوتے بیٹے کے زخمی ہونے کی خبر ملی، پہلے انہیں یہی پتا چلا تھا کہ اریب کے پیروں میں گولی لگی ہے لیکن نیوزی لینڈ میں پاکستانی سفارت خانے اور پاکستانی دفتر خارجہ نے اریب کے انتقال کی تصدیق کی تو اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.