Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

ن لیگ کے رکن اسمبلی نےحکومت پربڑا الزام لگادیا

anees akhtar

Published

on

rana tanveer

 مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راناتنویر نے کہاہے کہ حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے،نواز شریف کا علاج کروانا ہوتا تو بہت پہلے کرا لیتی۔

رانا تنویر نے کہا کہ حکومت انتقامی کارروائیاں کررہی ہے ، تحریک انصاف کی حکومت نے نواز شریف کا علاج کرواتا ہوتا تو بہت پہلے کرا لیتے ۔

ان کا کہناتھا کہ مریم نواز نے میاں نواز شریف سے ملنے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی غیر سنجیدگی اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ ہمیشہ غیر سنجیدہ باتیں کی جاتی ہیں۔

پاکستان

آئی ایم ایف کے نئےمشن چیف کی پاکستان آمد

anees akhtar

Published

on

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے نئے مشن چیف ارنسٹو ریمریز آج رات پاکستان پہنچیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مشن چیف منگل کو وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ سے ملاقات میں آئی ایم ایف کے متوقع مالی پیکیج پر بھی بات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف اقتصادی ٹیم سے بھی ملیں گے، آئی ایم ایف کو پاکستان کی اقتصادی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے، امید ہے آئی ایم ایف کو شرائط میں نرمی پر آمادہ کر لیں گے

Continue Reading

پاکستان

کے پی کے میں نیا بلدیاتی نظام نافذ کرنے کی ہدایت

anees akhtar

Published

on

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں نئے بلدیاتی نظام کو ایک ماہ میں تمام ضروری مراحل مکمل کرکے نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا میں نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم متعارف کرانے سے متعلق پیش رفت پر جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیرِاعلیٰ محمود خان، مشیر شہزاد ارباب، معاون خصوصی افتخار درانی اور صوبائی وزرا نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام کے خدوخال اور اسے حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا، نئے لوکل گورنمنٹس کے قیام کا مقصد مقامی سطح پر لوگوں کو بااختیار بنانا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے نئے بلدیاتی نظام کو ایک ماہ میں تمام ضروری مراحل مکمل کرکے نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مقامی لوگ اپنے مسائل بہتر طریقے سے سمجھتے اور حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ماضی میں خیبر پختونخوا میں ویلیج کونسلز کے قیام کا تجربہ بہت کامیاب رہا لہٰذا اس نظام کو مزید بہتر بنا کر عوام کو مقامی سطح پر بااخیتار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے انتظامی ڈھانچہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ رہا ہے اور انتظامی ناکامی کے باعث ملک میں اکثر مقامات صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم رہتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نئے نظام میں عوامی نمائندوں کو مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔

Continue Reading

پاکستان

حمزہ شہباز کا خصوصی بچوں پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور

anees akhtar

Published

on

خصوصی بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانا بہت بڑی خدمت اور کارنامہ ہے، حمزہ شہبازنیازی صاحب اسٹیج سے گرے تو نواز شریف تمام مصروفیات چھوڑ کر ان کی عیادت کیلئے گئے، قائد حزب اختلافحمزہ شہباز کا  میڈیا سے گفتگو کے دوران بہن عائشہ ہارون اور انکی ٹیم کو خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے پر خراج تحسین اور فخر کااظہار
      لاہور(25مارچ2019ئ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ایسے خصوصی بچے جو قدرتی طور پر بول نہیں سکتے یا لکھ نہیں سکتے پینٹنگ کے ذریعے سے انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے اور انہیں  معاشرے کا ایک مفید شہری بنانا بہت بڑی انسانیت کی خدمت ہے،دین اسلام بھی ہمیں انسانیت کا درس ہی دیتا ہے یہ کارنامہ عائشہ ہارون نے سر انجام دیا جس کا اپنا بھی ایک سپیشل بچہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز الحمرہ آرٹ گیلری مال روڈ میں معاشرے کے سپیشل بچوں کی تیار کردہ پینٹنگ کی نمائش کے وزٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس میں نمائش میں نمائش کے لئے لگائی گئی تصاویر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی بیٹی اور حمزہ شہباز کی ہمشیرہ عائشہ ہارون کی جاتی عمرہ میں واقع سپیشل بچوں کے ادارے ”اوسس سکول فار آٹزم”میں زیر تربیت بچوں کی تیار کردہ تھیں ۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ جن بچوں کو والدین بوجھ سمجھتے ہیں خصوصی بچوں کو پینٹنگ کے ذریعے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کیا،لوگ ترقی کی دوڑ میں اندھا دھند بھاگے جا رہے ہیں ان حالات میں یہ بہت بڑا کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ  اس سکول کے کام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، معاشرے میں یہ بچے سوسائٹی یا والدین پر بوجھ نہیں،ان کی پینٹنگز ان کی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب اسٹیج سے گرے تو نواز شریف تمام مصروفیات چھوڑ کر ان کی عیادت کے لئے گئے اور جب بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں تو وہفوری طور پر ہسپتال پہنچے کسی کوبھی بیماری پرسیاست نہیں کرنی چاہیے ہ وقت کسی پر بھی آ سکتا ہے اللہ تعالیٰ میاں نواز شریف سمیت سب بیماروں کو صحت دے ۔حمزہ شہباز کاعائشہ ہارون اور انکی ٹیم کو خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہن پر پر فخر ہے

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
پاکستان5 منٹ ago

آئی ایم ایف کے نئےمشن چیف کی پاکستان آمد

شوبز14 منٹ ago

وویک اوبرائے کی ایشوریہ سے دوری کی وجہ سامنے آگئی

شوبز21 منٹ ago

مہوش حیات کا ستارہ امتیاز حاصل کرنے تک کا سفر

پاکستان28 منٹ ago

کے پی کے میں نیا بلدیاتی نظام نافذ کرنے کی ہدایت

شوبز34 منٹ ago

سلمان خان کی ناراضگی یا کچھ اور جانئے

کھیل40 منٹ ago

پاکستان کو ورلڈ کپ جیتے کتنا عرصہ گزر گیا جانئے

پاکستان51 منٹ ago

حمزہ شہباز کا خصوصی بچوں پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور

کھیل1 گھنٹہ ago

غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی لڑکی لے اڑا

شوبز1 گھنٹہ ago

پرویز مشرف پر بنی فلم کی نمائش

پاکستان2 گھنٹے ago

وزیر خارجہ کا آئی ایم ایف کو” رام” کرنے کا دعوہ

پاکستان2 گھنٹے ago

تقریر کھیل سے بھی مشکل کام

mehwish hayat
شوبز2 گھنٹے ago

صدارتی ایوارڈ سفارش یا احسان کا نتیجہ نہیں:مہوش حیات

american flag
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

امریکا نے گوادر پورٹ کا توڑ تلاش کر لیا

پاکستان2 گھنٹے ago

آرمی چیف کی یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی سےملاقات

pakistani currency
پاکستان2 گھنٹے ago

8 ماہ میں پاکستان پر کتنا قرض، ہوشرباء انکشاف

nawaz maryam and captain
پاکستان8 گھنٹے ago

ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی درخواست پر کیا ہوا: بریکنگ نیوز

cricket match
کھیل22 گھنٹے ago

پاکستان کوپھرشکست،آسٹریلیا کی برتری دو،صفر

superem court
پاکستان8 گھنٹے ago

آرٹیکل (3)184 کا مسئلہ، سپریم کورٹ کا دبنگ فیصلہ

asif ghafoor
پاکستان11 گھنٹے ago

جے ایف 17 تھنڈر نے انڈین طیارے کو گرایا

najam sethi
کھیل8 گھنٹے ago

ن لیگ سے شکوہ، نجم سیٹھی دل کی بات زبان پرلے آئے

thailand
انٹرنیشنل23 گھنٹے ago

تھائی لینڈ میں انتخابات: نتائج کا اعلان آج ہوگا

amrood
صحت11 گھنٹے ago

امرود کے فوائد اس قدرحیرت انگیز کہ آنکھیں کُھل جائیں

exaam
پاکستان23 گھنٹے ago

میٹرک کے ملتوی امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان

صحت8 گھنٹے ago

یہ پھل جلد اورامراض قلب کے لئے بہت مفید

supreme court
پاکستان7 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر سعید کو بیرون ملک جانیکی اجازت دیدی

PMLN worker
پاکستان9 گھنٹے ago

لیگی کارکنوں کو ٹرین روکنے پر کیا سزا ملی، جانئے

khursheed shah
پاکستان9 گھنٹے ago

خورشید شاہ کا عمران حکومت پر ایسا الزام کہ

chairman nab
پاکستان5 گھنٹے ago

اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، چیئرمین نیب کا دبنگ فیصلہ

afghan attack
انٹرنیشنل19 گھنٹے ago

اتحادی افواج کے فضائی حملے، 13شہری ہلاک

asif saeed khosa
پاکستان9 گھنٹے ago

اندازہ تھا پرویزمشرف اسپتال میں داخل ہو جائیں گے

مقبول خبریں