دہشت گرد حملوں میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی

newziland
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 17, 2019

نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گردی کے واقعے میں مزید تین پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد شہید پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے میں ذیشان، ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی کے شہید ہونے کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ واقعے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی، متاثرہ خاندانوں سے رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس میں 50 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، حملہ آور آسٹریلوی سمیت 4 افراد حراست میں ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.