شہید نعیم راشد کیلئے قومی ایوارڈ کا اعلان

imran khan
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 17, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ دہشتگرد حملے کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی نعیم راشد سفید فام دہشتگرد کو روکتے ہوئے شہید ہوئے۔ ان کی جرات پر فخر، بہادری دکھانے پر نعیم رشید کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ "حملے میں جاں بحق اور زخمی پاکستانیوں کے اہلخانہ سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا”۔ وزیراعظم نے دہشت گرد کو پکڑنے کی کوشش کے دوران شہید ہونےوالے بہادر پاکستانی نعیم راشد کی تعریف ان الفاظ میں کی ” پاکستان کو میاں نعیم راشد پر فخر ہے جو سفید فام دہشتگرد کو روکتے ہوئے شہید ہوئے، اس کارنامے پر ان کو قومی ایوارڈ سے نوازا جائے گا”۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.