Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

ایازصادق نے حکومت پرایسا الزام لگادیا کہ دنیا

anees akhtar

Published

on

ayaz sadiq

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت صرف نا تجربہ کار ہی نہیں بلکہ نااہل بھی ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران ایاز صادق نے کہا کہ پوری قوم نے دیکھ لیا کہ نواز شریف کے خلاف چلائے گئے کیسز میں ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، ہمیں امید ہے کہ 19مارچ کو نواز شریف کی ضمانت ہو جائے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ایک ماہ پہلے سروسز اسپتال میں نواز شریف کی عیادت کی تھی، اس وقت تک نواز شریف کو اسپتال لائے کافی دن گزر چکے تھے اس کے باوجود ان کے دل کے عارضے کا علاج شروع نہیں کیا گیا تھا اور جنرل علاج کیا جارہا تھا۔ حکومت کی طرف سے بنائے گئے تمام میڈیکل بورڈز نے بھی نواز شریف کو دل کے پیچیدہ عارضے کی تشخیص کی لیکن حکومت اس معاملے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ اس سے پہلے ہمارے مخالفین نے بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے حوالے سے بھی اسی طرح کی باتیں کی تھیں لیکن بعد میں انہیں معذرت کرنا پڑی، ہماری دعا ہے کہ اللہ کسی پر بھی ایسا وقت نہ لائے اور ہم کسی کی بیماری کے حوالے سے ایسی سیاست نہیں کریں گے، حکومت کی 7 ماہ کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، یہ حکومت صرف نا تجربہ کار ہی نہیں بلکہ نا اہل بھی ہے۔ اکثریت کی بنیاد پر اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے بل کی منظوری کے بعد حکومت کی کفایت شعاری کا پول کھل گیا ہے۔

پاکستان

سکھوں کے بعد ہندوﺅں کے مندر کیلئے بھی راہداری کھولنے کا فیصلہ

anees akhtar

Published

on

پاکستان نے ہندوﺅں کے مذہبی مقام شاردہ کیلئے راہداری کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔

کشمیرکی شاردہ بچاو¿کمیٹی کے اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان شاردہ راہداری کھولنے کا فیصلہ کر چکا ہے ، اور اس سے متعلق اطلاع بھارت کو جلد دے گا، مودی سے اپیل ہے کہ وہ بھی راہداری کھولنے کی منظوری دیں۔

شاردہ راہداری کھولنے کی درخواست بھارتی حکومت نے دی تھی ،پاکستان نے بھارت کی درخواست پر آمادگی ظاہرکی ہے۔پاکستان شاردہ مندر راہداری کھولنے پر غور کر رہا ہے ،پاکستانی حکام نے 2 روز قبل شاردہ مندر کا دورہ بھی کیا ہے ۔

شاردہ مندر ہندو مذہب کے پیروکاروں کا مقدس مقام ہے جو آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں واقع ہے۔ ذرائع کے مطابق راہداری کھولنے کے حوالے سے پاکستانی حکومت کی جانب سے جلد با ضابطہ اعلان کیا جائے گا، راہداری سے متعلق پاک بھارت حکومتوں میں معاملات طے پا چکے ہیں۔

Continue Reading

پاکستان

سپریم کورٹ میں نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

anees akhtar

Published

on

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی،سپریم کورٹ نے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صرف درخواست گزار وں اورمتعلقہ افرادکو سپریم کورٹ جانے کی اجازت ہوگی،آج سپریم کورٹ میں داخلے کیلئے خصوصی پاسز جاری ہوں گے ،سپریم کورٹ جانے والوں کو اپس پی سکیورٹی سپریم کورٹ سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق عدالت آنے والے معمول کے وکلا اورصحافیوں کو خصوصی پاسز سے استثنیٰ ہو گا،عدالت میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Continue Reading

پاکستان

شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے

anees akhtar

Published

on

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کو نیب نے ایل این جی اسکینڈل میں طلب کیا ہے

نیب نے شاہد خاقان عباسی سے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں، شاہد خاقان عباسی کو 75 سوالوں پرمبنی سوال نامہ دیا گیا تھا، البتہ شاہدخاقان عباسی تاحال سوالات کےجوابات بھی جمع نہ کراسکے

نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کو نیب سے عدم تعاون پر سزا بھی ہوسکتی ہے، شاہدخاقان پہلے بھی بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے.

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شاہد خاقان کو4 مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا، شاہد خاقان عباسی صرف ایک مرتبہ نیب میں پیش ہوئے

آج وہ نیب میں پیش ہوں گے، جہاں انھیں سزا بھی سنائی جاسکتی ہے

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
پاکستان1 منٹ ago

سکھوں کے بعد ہندوﺅں کے مندر کیلئے بھی راہداری کھولنے کا فیصلہ

پاکستان10 منٹ ago

سپریم کورٹ میں نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

پاکستان14 منٹ ago

شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے

پاکستان29 منٹ ago

سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر

انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

اسرائیل کا غزہ پر حملہ

پاکستان1 گھنٹہ ago

پاکستان کی ہار کی بڑی وجہ سامنے آگئی

پاکستان1 گھنٹہ ago

چیف آف آرمی سٹاف کی یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی سے ملاقات

پاکستان1 گھنٹہ ago

میڈیا کو درپیش بحران کا جلدخاتمہ کریں گے

کھیل1 گھنٹہ ago

سرفرازاحمد نے جیت کا جشن کیسے منایا

انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

ٹرمپ نے اسرائیل کی حاکمیت کو تسلیم کر لیا

پاکستان2 گھنٹے ago

آصف زرداری کا بچنابہت مشکل ہے:نجم سیٹھی

پاکستان2 گھنٹے ago

عدالتی فیصلوں سے پہلے فیصلہ سنانا بند کریں

پاکستان2 گھنٹے ago

احتساب کے اداروں سے اعلان لاتعلقی

پاکستان2 گھنٹے ago

یورپی یونین کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے

پاکستان2 گھنٹے ago

آئی ایم ایف کے نئےمشن چیف کی پاکستان آمد

nawaz maryam and captain
پاکستان10 گھنٹے ago

ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی درخواست پر کیا ہوا: بریکنگ نیوز

superem court
پاکستان10 گھنٹے ago

آرٹیکل (3)184 کا مسئلہ، سپریم کورٹ کا دبنگ فیصلہ

asif ghafoor
پاکستان13 گھنٹے ago

جے ایف 17 تھنڈر نے انڈین طیارے کو گرایا

najam sethi
کھیل10 گھنٹے ago

ن لیگ سے شکوہ، نجم سیٹھی دل کی بات زبان پرلے آئے

صحت10 گھنٹے ago

یہ پھل جلد اورامراض قلب کے لئے بہت مفید

amrood
صحت13 گھنٹے ago

امرود کے فوائد اس قدرحیرت انگیز کہ آنکھیں کُھل جائیں

PMLN worker
پاکستان11 گھنٹے ago

لیگی کارکنوں کو ٹرین روکنے پر کیا سزا ملی، جانئے

supreme court
پاکستان9 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر سعید کو بیرون ملک جانیکی اجازت دیدی

کھیل3 گھنٹے ago

غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی لڑکی لے اڑا

imran ismail
پاکستان10 گھنٹے ago

گورنر سندھ کا دل ہلا دینے والا بیان سامنے آگیا

پاکستان5 گھنٹے ago

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل، سنسنی خیزانکشاف

پاکستان2 گھنٹے ago

آصف زرداری کا بچنابہت مشکل ہے:نجم سیٹھی

child mother
پاکستان13 گھنٹے ago

بچے سے پستول چل گیا، گولی سے ماں جاں بحق

khursheed shah
پاکستان11 گھنٹے ago

خورشید شاہ کا عمران حکومت پر ایسا الزام کہ

afghan attack
انٹرنیشنل21 گھنٹے ago

اتحادی افواج کے فضائی حملے، 13شہری ہلاک

مقبول خبریں